Home سیاست جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت، ریکارڈ طلب

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت، ریکارڈ طلب

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیلوں پر سماعت ہوئی، الیکشن اپیلٹ بینچ نے الیکشن اپیل پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ اپیل کنندگان کسی مقدمہ میں اشتہاری نہیں، انہوں نے ڈکلیریشن میں حقائق نہیں چھپائے، اپیل کنندگان کی تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔

وکیل درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ اپیل کنندگان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سکروٹنی میں پیش ہوئے، جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بینچ نے مسرت چیمہ کی الیکشن اپیلوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو سکروٹنی کے لیے پیش نہ ہونے دیا گیا، اس الزام پر جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

اپیل کنندگان نے استدعا کی کہ عدالت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت مسرت چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...