Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری

Share
Share

اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تشکیل کردہ فل کورٹ بنچ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف دائر 9 درخواستوں پر سماعت کر رہا ہے، جسے براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 15 رکنی فل کورٹ بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ 2 سماعتوں میں 5 درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو چکے، آج باقی درخواست گزاروں کے وکلاء ، اٹارنی جنرل، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے وکلاء دلائل دیں گے۔

تمام فریقین اپنے تحریری جوابات اور دلائل عدالت میں جمع کرا چکے ہیں، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کی صورت میں سماعت آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس نے بھی 9 اکتوبر کو کیس مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...