Home سیاست نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر آج پھر سماعت ہوگی

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر آج پھر سماعت ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر آج پھر سماعت ہوگی۔عدالت نے اپیلوں کے مستقبل سے متعلق نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا، نوازشریف وکلاء کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

عدالت نے اپیلوں کے مستقبل سے متعلق نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر بھی آج تک کیلئے توسیع کی گئی تھی۔

دوسری جانب رجسٹرار آفس نے بھی نواز شریف کی پیشی کیلئے سکیورٹی سرکلر جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت ڈھائی بجے مقرر ہے، کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی، لاء افسران کو 10 پاسز اور صحافیوں کو 30 پاسز جاری کئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...