Home sticky post 5 امریکا کی 30 ریاستوں میں شدید برفباری ، نظامِ زندگی مفلوج

امریکا کی 30 ریاستوں میں شدید برفباری ، نظامِ زندگی مفلوج

Share
Share

اوہائیو:امریکا کی 30 ریاستیں اس وقت برف باری اور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے ان علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے۔
کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کے موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے لیکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔
برفباری کے باعث سردی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سخت سردی اور برف باری کی وجہ سے 6 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتِ حال کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...