Home Uncategorized امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 9 افراد کی جان چلی گئی

امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 9 افراد کی جان چلی گئی

Share
Share

نیویارک: امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مونٹانا، اوریگن اور یوٹاہ سمیت امریکا کے شمالی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے۔

امریکا کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...