Home Uncategorized سائبیریامیں ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ، 6 سیاح ہلاک

سائبیریامیں ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ، 6 سیاح ہلاک

Share
Share

ماسکو:سائبیریا میں ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سائبیریا کے الٹائی ریپبلک میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں لینڈنگ کے وقت بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ہیلی کاپٹر میں 12 سیاح اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے، ہیلی کاپٹر سیاحوں کو سائیبیریا کے صحت افزا مقامات کی سیر کے لیے لیکر گیا تھا،ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 7 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا جب کہ بری طرح جھلس جانے کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

سائبیریا میں فضائی حادثات عام ہیں جس کی بڑی وجہ موسم کی خرابی ہونے کے علاوہ ان علاقوں میں پرواز کے لیے استعمل ہونے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا قدیم ہونا بھی ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...