Home sticky post 4 حبا بخاری اور آریز احمد کا عید الفطر پر رومانوی انداز،دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

حبا بخاری اور آریز احمد کا عید الفطر پر رومانوی انداز،دلکش تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

Share
Share

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے عید الفطر 2025 کی دلکش جھلکیاں جاری کردیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد اپنی انفرادی اداکاری کے باعث مداحوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیں، دونوں نے اپنی محنت اور صلاحیتوں سے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے عید الفطر کے پہلے دن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، دونوں نے سنہری رنگ کے خوبصورت اور ہم آہنگ لباس زیب تن کیے، جس میں وہ نہایت دلکش اور خوشگوار نظر آئے، دونوں کی محبت بھری کیمسٹری اور رومانوی انداز نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

حبا اور آریز نے عید کے موقع پر رومانوی انداز میں پوز دیتے ہوئے تصاویر بنوائیں، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دلکش لمحات کو قید کیا اور ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حبا بخاری نے اپنی تصاویر کے ساتھ ایک مختصر پیغام بھی دیا جس میں انہوں نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور بتایا کہ وہ جلد ہی اپنے نئے ڈرامے کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔

مداحوں نے ان کی تصاویر پر محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے جوڑے کو خوابوں کا جوڑا قرار دیا اور ان کے لیے خوشگوار زندگی کی دعائیں کیں۔

Share
Related Articles

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام...

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستانی قونصلر جواد اجمل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا...

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...