Home Uncategorized ‎ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز

‎ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز

Share
Share

تہران: ایران میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت 8 اعلیٰ حکام کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی ’’ مہر‘‘ کے مطابق چیف آف اسٹاف محمد باقری کے حکم پر ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میں تفتیشی ماہرین اور انجینیئرز سمیت فوجی اہلکار شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بریگیڈیئر علی عبداللہ کو ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ تحقیقات کے لیے ضرورت پڑنے پر غیرملکی ماہرین کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کا کہنا تھا کہ ایران اس حادثے کا خود ذمہ دار ہے۔ صدر کی سفری سہولیات کے لیے خراب موسم میں 45 برس پرانا ہیلی کاپٹر کا استعمال سنگین غلطی تھی۔

سابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے جس نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود ایران کو طیاروں اور ہوابازی کے اسپیئر پارٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...