Home sticky post 2 آرمی چیف سے امریکی اعلی سطح کے وفد کی ملاقات ، عالمی صورتحال ، پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو

آرمی چیف سے امریکی اعلی سطح کے وفد کی ملاقات ، عالمی صورتحال ، پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو

Share
Share

راولپنڈی :امریکہ کے بیورو آف ساوٴتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم کے تناظر میں ہوئی، اس فورم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے امریکی وفد نے قرار دیا کہ معدنیات کی تلاش کے شعبے میں باہمی شراکت داری کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور فورم میں بڑے پیمانے پر شرکت پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرک مئیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، ملاقات نے عالمی صورتحال اور پیش رفت سمیت پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور موجودہ حکومتی اور عوامی سطح پر تعاون کو بڑھانے سمیت سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...