Home Uncategorized ‎بھارتی کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی لگا دی گئی

‎بھارتی کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی لگا دی گئی

Share
Share

نئی دہلی: بھاتی شہر ممبئی کے چیمبور کالج نے طالبات کے حجاب کرنے اور برقع پہننے پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کالج میں گزشتہ برس اگست میں سیکنڈری سیکشن میں یہ پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب گریجویٹ سیکشن میں بھی حجاب کرنے اور برقع پہن کر آنے پر پابندی ہوگی۔

اس مہینے کے آغاز میں ہی کالج نے ایک ‘ڈریس کوڈ’ متعارف کرایا تھا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے حامل لباس اور اشیاء کو ‘ظاہر کرنے’ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حکم نامے پر خاص طور پر حجاب، نقاب اور برقع کا ذکر تھا۔ روایتی اسکارف، چہرے کو ڈھانپنے والا نقاب اور عبایا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کالج کی مسلم طالبات نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

طالبات نے اس مسئلے پر قومی اور ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کیا اور کالج انتظامیہ کو ایک احتجاجی خط بھی لکھا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی لیکن کلاس رومز میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اور برقع اتارنا لازمی ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...