Home سیاست ‎بانی تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لئے مقرر

‎بانی تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان  کیس کی سماعت  کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا  ہے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے،  لارجر بینچ 21 مئی کو سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں  کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا جس  کا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی حصہ تھے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے  چیف جسٹس سے مشاورت کےبغیراپنی رائے کوفیصلہ قراردے کراپ لوڈ کرایا تھا جس میں دونوں  ججوں  نے  ٹیریان کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

تاہم چیف جسٹس کےدستخط سےفیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث معاملے کی انکوائری کا آرڈرکیا گیا تھا اور چیف جسٹس آفس نے دو ججوں کا فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹا کر پریس ریلیز میں نیا بنچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...