Home Uncategorized مقبوضہ کشمیر میں طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد

مقبوضہ کشمیر میں طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد

Share
Share

سری نگر: مودی سرکار نے کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی طالبات کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔طالبات کو کہا گیا کہ اگر حجاب کرکے آنا ہے تو سکول نہیں مدرسے جاؤ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔

سری نگر کے علاقے ریناواری میں واقع وشو بھارتی سکول کی باحجاب طالبات کو سکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، طالبات کو کہا گیا کہ اگر حجاب کرکے آنا ہے تو سکول نہیں مدرسے جاؤ۔

طالبات کے احتجاج پر سکول انتظامیہ نے بتایا کہ انھیں یہ احکامات ایک اعلیٰ افسر سے موصول ہوئے ہیں، طالبات اور ان کے والدین کے احتجاج کے باوجود سکول انتظامیہ نے اپنا مؤقف تبدیل نہیں کیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...