Home سیاست حنا پرویز بٹ نے لندن واقعے پر مذمت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کیا

حنا پرویز بٹ نے لندن واقعے پر مذمت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کیا

Share
Share

پی ٹی آئی کے لوگ پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں،حنا پرویز

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لندن میں ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جن جن لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کے بدتمیزی کرنے کی مذمت کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معاملہ یہاں پر میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایسی حرکات کر کے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں میں پی ٹی آئی چیئرمین کی تربیت بول رہی ہے۔

خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...