Home کھیل ہندو انتہا پسند پاک بھارت ورلڈکپ میچ پرآپے سے باہرہونے لگے

ہندو انتہا پسند پاک بھارت ورلڈکپ میچ پرآپے سے باہرہونے لگے

Share
Share

ممبئی :بھارت کے ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما سندیپ دیش پانڈے نے پاک بھارت ورلڈکپ 2023 میچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مارا، کیا ہم ایسی قوم کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے رہنما سندیپ دیش پانڈے نے 2023 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مارا، کیا ہم ایسی قوم کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے؟، جب ایسے میچ ہوتے ہیں تو شائقین اپنے جھنڈے لے کر آتے ہیں، کیا ہمیں یہ برداشت کرنا چاہیے؟۔

ایم این ایس ہندو انتہا پسند جماعت کی بنیاد بال ٹھاکرے کے بیٹے راج ٹھاکرے نے رکھی تھی، یہ پارٹی “ہندوتوا” کے نظریے پر چلتی ہے جبکہ مسلمانوں اور پاکستان سے شدید اختلافات رکھتے ہیں۔

ہندوتوا نظریے کی حامی جماعت نے گزشتہ برس مہاراشٹر میں سنیما ہال مالکان کو پاکستانی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی نمائش کے خلاف بھی پْر تشدد مظاہرے کیے تھے۔

یادرہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ممبئی میں اپنا میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

قومی ٹیم سیمی فائنل کیلئے بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ ممبئی میں اپنا ناک آوٴٹ میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل میچ کی صورت میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہونے کا امکان ہے۔

دیش پانڈے اور ایم این ایس کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کی جڑیں تاریخی ہیں، ماضی میں بھی راج ٹھاکرے کے آنجہانی والد، بال ٹھاکرے کی قیادت میں ایک اور سیاسی جماعت، شیو سینا کے ملوث ہونے کے واقعات، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں میں خلل اور منسوخی کا باعث بنے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...