Home سیاست آج سپریم کورٹ میں تاریخ رقم ہوئی جس کا سہرا چیف جسٹس کے سر ہے، فردوس عاشق اعوان

آج سپریم کورٹ میں تاریخ رقم ہوئی جس کا سہرا چیف جسٹس کے سر ہے، فردوس عاشق اعوان

Share
Share

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت ملکی مفاد سے وابستہ ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی براہ راست سماعت پر رد عمل میں کہا کہ آج سپریم کورٹ میں تاریخ رقم ہوئی ہے جس کا سہرا چیف جسٹس کے سر ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی براہ راست نشریات چیف جسٹس کی بے باکی کا مظہر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا استحکام پاکستان پارٹی آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے مابین توازن ہی جمہوریت کی اصل شکل ہے، پارلیمان اور عدلیہ میں جس قدر ہم آہنگی ہو گی نتائج اتنے ہی اچھے ہوں گے، بطور طالبعلم ہمیشہ قانون سیکھنے اور اس کا احترام کرنے کی کوشش کی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا پارلیمان کیلئے آزادانہ قانون سازی کرنے اور عملدرآمد کے عمل کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ہمیں ایک بار پھر ملک کی آئینی و قانونی تقدیر اپنے ہاتھ سے لکھنے کا موقع ملا ہے، وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر اس موقع کو ہر گز ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے، مستقبل کے ملکی سیاسی منظر نامہ کا دارومدار اسی کیس کے فیصلے پر ہو گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...