Home کھیل ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈکی آپس میں ٹھن گئی

ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈکی آپس میں ٹھن گئی

Share
Share

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) آپس میں الجھ پڑے ۔

پی ایچ صدر طارق بگٹی نے حال ہی میں ادھار ٹکٹ لے کر ٹیم چین بھیجے کا بیان دیا تھا تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔

پی سی بی ترجمان کا موقف ہے کہ پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

ہاکی فیڈریشن نے 7کروڑ 17 لاکھ روپے اور 29 رکنی دستے کے لیے بھاری اخراجات طلب کئے تھے، 19 پلیئرز اور 4 آفیشلز کے اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے فیڈریشن کی درخواست پر رسیدیں پیش کرنے پر ائیرٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا گیا۔
پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا ہے۔ 19 پلیئرز، 4 آفیشلز کے کھانے، رہائش، ٹکٹوں اور ویزہ فیس کے اخراجات کی منظوری دی۔

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں تین ہفتے کے کیمپ اور رہائش کا انتطام کیا گیا۔

پی ایچ ایف آئین کے آرٹیکل 9.5کے مطابق فنڈز جمع کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، پی ایس بی پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی کھیل کی ترقی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت میں تعاون کرتا رہے گا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے چین میں زیادہ لڑکوں کا لمبا کیمپ لگانا چاہتے تھے جس کے لیے یہ بجٹ مانگا تھا۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...