Home #ٹرینڈ ہانگ کانگ کے پاس بین الاقوامی ثالثی مرکز بننے کی مضبوط صلاحیت موجود ہےبین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کا آغاز ایک انقلابی منصوبہ ہے، سفیر پاکستان خلیل ہاشمی

ہانگ کانگ کے پاس بین الاقوامی ثالثی مرکز بننے کی مضبوط صلاحیت موجود ہےبین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کا آغاز ایک انقلابی منصوبہ ہے، سفیر پاکستان خلیل ہاشمی

Share
Share

بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی تجارتی ثالثی میں طویل تاریخ اور عالمی سطح پر اس کی رابطہ کاری اسے بین الاقوامی ثالثی کا ایک مثالی مرکز بناتی ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے تنازعات کے پرامن حل میں نئے کردار کو سراہا۔
سفیر خلیل ہاشمی نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے آغاز کو ایک “انقلابی منصوبہ” قرار دیا، جو تنازعات کے حل کے لیے ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرتا ہے، جو ایشیائی حکمت اور چین کے زورِ اتحاد و ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں 33 ممالک نے بانی ارکان کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے اور چین کے اقدام کو بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
’’چائنا ڈیلی‘‘ کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں سفیر ہاشمی نے کہا کہ ہانگ کانگ کے پاس بین الاقوامی ثالثی مرکز بننے کی مضبوط صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات اور تنازعات ناگزیر ہیں لیکن مفاہمت اور ثالثی کے ذرائع تلاش کر کے انہیں حل کرنا بھی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم کی بنیاد چین کے نظریہ ٔ ہم آہنگی پر ہے ، جس کا مقصد لوگوں کو ایک خاندان کی طرح قریب لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی سب سے بڑی انفرادیت یہ ہے کہ یہ ریاستوں کے درمیان ثالثی کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو اس سے قبل اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 33 کے تحت جزوی طور پر موجود تھا۔ اگرچہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مخصوص صورتحال کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرتا رہا ہے، یہ نئی تنظیم ایک مکمل فریم ورک مہیا کرتی ہے، جو ریاستوں اور تجارتی اداروں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے ضروری فریم ورک فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اپنے دوسرے عشرے میں داخل ہو رہی ہے، زیادہ تر توجہ رابطہ کاری پر ہی مرکوز رہے گی، ساتھ ہی ساتھ سبز ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل جدت، اور زراعت میں توسیع پر بھی کام جاری رہے گا۔
سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فریم ورک کے تحت ہانگ کانگ، وسیع تر گریٹر بے ایریااور پاکستان کے درمیان تعاون کے مواقع تلاش کریں گےجہاں ان کے پاس ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر منصوبوں کو مکمل کرنے والی صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی، جو انگریزی زبان کی مہارت اور آئی ٹی کے علم سے لیس ہے، گریٹر بے ایریا کے مالیات، ٹیکنالوجی اور انتظامی مہارتوں کے وسائل کی تکمیل کرتی ہے۔
سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان نے ہانگ کانگ ثالثی مرکز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر، یہ اقدام 40 ملین سے زائد افغان عوام کو، جنہوں نے دہائیوں تک مشکلات برداشت کی ہیں، نئی اقتصادی امیدیں اور مواقع فراہم کرتا ہے۔

Share
Related Articles

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو

نیویارک: سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد مسترد...

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ...

پنجاب میں ماحولیاتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، مریم نواز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے...