Home سیاست آواری ٹاور پر خوفناک حادثہ ،نیوز اینکر جاں بحق

آواری ٹاور پر خوفناک حادثہ ،نیوز اینکر جاں بحق

Share
Share

کراچی: آواری ٹاور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش اسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نیوز اینکر عبداللہ حسن کی حادثے میں وفات پر اُن کے لواحقین سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...