Home sticky post 4 شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کیسے پروان چڑھی ؟

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کیسے پروان چڑھی ؟

Share
Share

کراچی:اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔
حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔
شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل ہوگئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ انہیں ماہین کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ماہین سے ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات تھی اور اس ہی پہلی ملاقات میں انہیں سمجھ آگیا تھا کہ ماہین ہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہیں گے۔
شہریار منور نے بتایا کہ انہوں نے اس کافی ڈیٹ کے بعد جلد ہی ماہین صدیقی کو اپنے والدین سے ملوا دیا اور ایک سے میں ہی ان سے شادی بھی کرلی۔

Share
Related Articles

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...

بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل...

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...