Home نیوز پاکستان سال 2024میں کتنی چھٹیاں ہوں گی، اعلامیہ جاری

سال 2024میں کتنی چھٹیاں ہوں گی، اعلامیہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی سرکاری چھٹی 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔
اسی طرح، 14اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبی? کی چھٹی منائی جائے گی جبکہ 9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی بھی اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی جبکہ شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔

ہندوووٴں کے تہوار ہولی پر 24مارچ اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔ گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کیلئے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

بہائی کمیونٹی کیلئے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کیلئے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی اور پارسیوں کے نئے سال ”نوروز“ کی چھٹی 15اگست کو ہوگی۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...