Home sticky post سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

Share
Share

اسلام آباد:وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق ریاض کے مختلف علاقوں میں 5 ہزار 341 اور جدہ کے مختلف علاقوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔

گزشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔

پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔ پاکستانی قیدی بارڈر سیکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ 400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

لاس اینجلس آتشزدگی ،پہلی بار آسکرز کی منسوخی کا امکان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی شدید آگ...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 72 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کا ایک اور...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن...