Home نیوز پاکستان گزشتہ سال کتنے مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا استعمال کیا؟

گزشتہ سال کتنے مسافروں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا استعمال کیا؟

Share
Share

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال 2023کے دوران 60لاکھ مسافروں نے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سفر کے دوران استعمال کیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے، سال 2023 کے دوران 60 لاکھ مسافروں نے اسلام آبادایئرپورٹ استعمال کیا، آپریشنل ہونے کے بعد ایئرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 11ہزار اندورن ملک پروازوں کے ذریعے 15 لاکھ مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گزرے جبکہ 20ہزار بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے45 لاکھ مسافروں نے ایئرپورٹ کو استعمال کیا۔

مجموعی طور پر 2023 میں اسلام آباد ایئرپورٹ نے 31ہزار پروازیں اور 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کیا، ایئرپورٹ آنے والےملاقاتیوں کی تعداد مسافروں کی کل تعداد سے کم سےکم تین گنا زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...