Home sticky post 4 نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی اور نجی عازمین حج کے پیکیج کی تفصیلات بھی جاری کردی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نجی حج اسکیم کی بکنگ 10 جنوری تا 31 جنوری 2025 جاری رہے گی، نجی حج اسکیم کے مختلف حج پیکیج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکیم کے بنیادی حج پیکیج پونے 11 لاکھ سے ساڑھے 21 لاکھ کے درمیان رکھے گئے ہیں اورحج منظم کمپنیاں سہولت کی فراہمی کے معاہدے ایس پی اے کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اضافی سہولیات کے باعث 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج “حج پالیسی فامولیشن کمیٹی” سے منظور کروانا ہوگا، حج منظم کو 30 لاکھ سے زائد حج پیکیج کی منظوری کے وقت مکمل تفصیل فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ملین سے زائد حج پیکیج بیچنے اور خریدنے والوں کے کوائف ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ نجی عازمینِ حج بکنگ کرواتے وقت وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ “پاک حج” سے لازمی تصدیق کر لیں، پیسوں کا لین دین صرف کمپنی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کریں اور سہولیات کا معاہدہ لازمی طلب کریں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ نجی عازمین حج بکنگ کرواتے وقت حج پیکیج کی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا، اسرائیلی طیاروں کی جنازہ گاہ کے اوپر پروازیں، مختلف علاقوں میں بمباری

بیروت:لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...