Home نیوز پاکستان دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جا رہا ہے

Share
Share

لاہور : دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج 10 دسمبر کو آزادی اور انصاف کے عنوان کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، یہ وہ دن ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کے آفاقی منشور کی توثیق کی تھی۔

انسانی حقوق کا یہ عالمی دن جہاں عالمی طاقتوں کی توجہ اس کرہ ارض پر بسنے والے انسانوں کو درپیش چیلنجز کی طرف مبذول کرا رہا ہے وہیں آج مظلوم فلسطینی اپنے دُکھوں کے مداوے کیلئے انسانیت کے علمبرداروں کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے سال 2023کو انسانی حقوق کے دن کیلئے آزادی، برابری اور سب کیلئے انصاف کا عنوان دیا گیا ، اس دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسے میں کہ جب دنیا میں تنازعات بڑھ رہے، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ، انسانی حقوق کا یونیورسل چارٹر جنگوں کے اختتام کیلئے روڈ میپ کی حیثیت رکھتا ہے۔

انسانی حقوق کا عالمی دن آج اس موقع پر منایا جارہا ہے جب غزہ لہو لہو ہے ، اس کی دھرتی پر انسانیت سسک رہی ہے ،جہاں 7اکتوبر سے اب تک ساڑھے 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہری بمباری سے مارے جاچکے ہیں ، صرف یہی نہیں رہائشی بستیوں سمیت ہسپتالوں اور امدادی کیمپوں تک کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی جارحیت کی زد میں غزہ کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے اور جہاں سینکڑوں معصوم فلسطینی بچے ،خواتین ،مردو بزرگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔

آج غزہ کی صورتحال انسانی حقوق کے علمبرداروں کیلئے جہاں ایک چیلنج بن چکی ہے، تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم بھی عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...