Home sticky post 4 معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، سیکیورٹی ذرائع

معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست ،بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، سیکیورٹی ذرائع

Share
Share

اسلام آباد :معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 30 ستمبر کو صبح 11 بج کر 36 منٹ پر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ایک خودکش دھماکا ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد پانچ دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے نہایت مستعدی سے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں دہشتگردوں کو ہیڈکوارٹر کی دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ژوب کے مختلف علاقوں میں بھارت کی پشت پناہی سے کام کرنے والی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج ” کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 60 سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...