Home Uncategorized فلپائن میں “لوو اسکیم سینٹر”سے سیکڑوں یرغمالی بازیاب

فلپائن میں “لوو اسکیم سینٹر”سے سیکڑوں یرغمالی بازیاب

Share
Share

منیلا: فلپائن کے ایک لوو اسکیم سینٹر سے سیکڑوں یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی پولیس نے جمعرات کو منیلا سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ایک اسکیم سینٹر سے سیکڑوں لوگوں کو بازیاب کرایا ہے جہاں پر انہیں آن لائن محبت کے ذریعے دھوکہ دہی پر مجبور کیا جاتا تھا۔ بازیاب ہونے والوں میں 383 فلپائنی، 202 چینی اور 73 دیگر غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

منظم جرائم کے خلاف صدارتی کمیشن کے ترجمان ونسٹن کاسیو نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک 30 سالہ ویتنامی شخص کی خفیہ اطلاع پر کی گئی جو گزشتہ ماہ یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ مذکورہ شخص جنوری میں فلپائن پہنچا تھا جسے یہاں شیف کی نوکری کے بہانے لایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اسکیم سینٹر میں یرغمال افراد کو ایک جعلی شناخت اپنا کر آن لائن فراڈ پر مجبور کیا جاتا تھا۔ یرغمال افراد اپنے شکار سے رومانوی تعلقات استوار کرکے انہیں کرپٹو کرنسی سمیت دیگر جعلی اسکیموں یا کاروبار میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرتے تھے۔

پولیس نے اسکیم سینٹر سے تین شاٹ گنیں، ایک 9 ایم ایم پستول، دو 38 کیلیبر ریوالور اور گولہ بارود کے 42 راؤنڈ بھی برآمد کیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ اگست اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ انسانی اسمگلرز نے دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں کو آن لائن فراڈ اسکیمیں چلانے کے لیے جنوب مشرقی ایشیا اسمگل کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...