Home Uncategorized سمندری طوفان اوفیلیا ، امریکی ریاست کیرولینا سے ٹکرا گیا،ہائی الرٹ جاری

سمندری طوفان اوفیلیا ، امریکی ریاست کیرولینا سے ٹکرا گیا،ہائی الرٹ جاری

Share
Share

نیویارک :رواں برس کا 16 واں تباہ کن سمندری طوفان ’اوفیلیا‘ امریکی ریاست کیرولینا سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ حکام نے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِاثر ساحلی علاقوں میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چلنے لگی جبکہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق شمالی کیرولینا کی مشرقی کاؤنٹیز میں ہزاروں صارفین بجلی سےمحروم ہوگئے ہیں جبکہ شمالی کیرولینا اور ورجینیا کے کچھ حصوں میں 20 سینٹی میٹرتک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شمالی کیرولینا ، ورجینیا اور میری لینڈ میں کچھ علاقوں میں سکول بھی جلد بند ہو گئے کیوںکہ وہاں کی آبادی طوفان کی آمد کے لیے تیاری کر رہی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...