Home Uncategorized عمران خان کی جانب سے میراگایا ہوا گیت سوشل میڈیا پر شیئرمیرے باعث اعزاز ہے ،عاصم اظہر

عمران خان کی جانب سے میراگایا ہوا گیت سوشل میڈیا پر شیئرمیرے باعث اعزاز ہے ،عاصم اظہر

Share
Share

اسلام آباد: معروف گلو کار عاصم اظہر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ان کا لکھا اور گایا ہوا گیت سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے کپتان نے خواتین ورکز کی حوصلہ افزائی کے لیے میرا گانا استعمال کیا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے خواتین ورکر کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ٹوئٹ کی جس میں آئی ایس پی آر کے نجی پروڈکشن کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ ڈرامے ”صنفِ آہن“ کے ٹائٹل سونگ کو شیئر کیا گیا تھا۔

صنف آہن کا یہ گانا عاصم اظہر نے لکھا اور گایا تھا تاہم چیئرمین تحریک انصاف کی ٹوئٹ میں اس ٹائٹل سونگ میں پی ٹی آئی خواتین کی گرفتاری کے مناظر شامل کے ایڈٹنگ کی گئی تھی۔

عمران خان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ خواتین کارکنان جس طرح حقیقی آزادی کی تحریک میں استقامت سے کھڑی ہیں۔ یہ ہماری جمہوری تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خواتین کو جس طرح گرفتار، قید اور زخمی کیا جا رہا ہے اور جس انداز سے ان کی تذلیل کی جا رہی ہے، ہم اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے عمران خان کی جانب سے ان کے گانے کو شیئر کرنے پر ٹوئٹر پر تہنیتی پیغام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے کپتان نے خواتین ورکز کی حوصلہ افزائی کے لیے میرا گانا استعمال کیا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...