Home نیوز پاکستان نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی رجسٹر کرالی

نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی رجسٹر کرالی

Share
Share

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی تھی

نواز شریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نوازشریف کے نام پر رجسٹرکرانے کا مقصد جرائم کر کے ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیگی قائد آفس کے خرم بٹ نے پولیس کو چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے سے بھی آگاہ کر دیا جبکہ سٹی آف لندن پولیس سازش کرنے والوں تک پہنچنے کیلئے تحقیقات میں مصروف ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب نواز شریف کے نام رجسٹر گاڑی کی تفصیل ڈی وی ایل اے نے ایون فیلڈ ارسال کی تھی، مارچ 2023 میں نواز شریف آفس نے ڈی وی ایل اے کو فراڈ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

اپریل 2023 میں ایک اور گاڑی نواز شریف کے نام پر رجسٹر کی گئی، نوازشریف کے نام پر تیسری گاڑی کا اس وقت پتہ چلا جب ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کا جرمانہ وصول ہوا۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ چند شرپسند عناصر نواز شریف کا نام اپنے مجرمانہ مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوسروں کے نام پر گاڑی رجسٹر کرانے والے جلد پکڑے جائیں گے۔

خرم بٹ اس خدشہ کا بھی اظہار کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کے سپوٹرز نواز شریف کو پھنسانے کی سازش میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...