Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں،اسد قیصر

چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں،اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہناہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں،ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورٹس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے سنجیدہ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے بات کریں گے۔ ہاں ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی جائے کیا ان سے بات چیت ممکن ہے ؟‘ جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ آج میرے چار کیسز ہیں۔

پارٹی کے منحرف رہنما جہانگیر ترین سے رابطے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے رہنماوں کو لے جا رہے ہیں، آپ سے کوئی رابطہ ہوا ، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...