Home کھیل محمد رضوان کو خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں،سرفراز احمد

محمد رضوان کو خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں،سرفراز احمد

Share
Share

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر اور بیٹسمین قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے خصوصی عید شو میں ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ’محمد رضوان کو اب میں خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں‘۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کو موقع ملے تو اُس کی کارکردگی میں نکھار آتا رہتا ہے اور خاص طور پر جب انٹرنیشنل میچز میں لگاتار موقع مل رہا ہو تو پرفارمنس بہت بہتر ہوجاتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے وکٹ کیپر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم خان، نواز سمیت کئی بہترین وکٹ کیپر پاکستان کے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل محنت کرنے اور نتیجہ قسمت پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی میں نے ہمت نہیں ہاری ہے اور انشاء اللہ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...