Home کھیل میں اگرآج کے دور میں ہوتا تو ایک سال میں 20 لیگز کھیل سکتا تھا، شعیب اختر

میں اگرآج کے دور میں ہوتا تو ایک سال میں 20 لیگز کھیل سکتا تھا، شعیب اختر

Share
Share

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر میں آج کے دور میں ہوتا تو ایک سال میں 20 لیگز کھیل سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیا ن میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی 20 نے ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں، اس کا نتیجہ ہے کہ آج کی کرکٹ میں محمد وسیم ورلڈکلاس باولرز کی پٹائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند سال میں یواے ای ٹیم عالمی کرکٹ میں ایک پاور کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، اس لیگ سے بطور ایمبیسڈر وابستہ ہونا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ اپنی سال بھر کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کرکٹرز کو اپنے ورک پلان کا خیال رکھنا چاہیے، دنیا میں بہت زیادہ لیگز ہیں، فٹنس بحال رکھنے کیلیے توازن رکھنا ضروری ہے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...