Home تازہ ترین مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جاتاہوں، شعیب ملک

مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جاتاہوں، شعیب ملک

Share
Share

کرکٹ اسٹار سابق قومی کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ مہینے میں دو مرتبہ اپنے بیٹے اذہان سے ملنے دبئی ضرور جائیں۔
حال ہی میں شعیب ملک ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور بیٹے سے اپنے رشتے سے متعلق گفتگو کی۔
شعیب ملک نے بتایا کہ ان کا بیٹے کے ساتھ باپ بیٹے سے زیادہ دوستی کا رشتہ ہے اور ایک مضبوط بونڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے سے ملنے مہینے میں 2 مرتبہ دبئی ضرور جاتے ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور وقت گزارتے ہیں۔
سابق کپتان کے مطابق وہ جتنے دن دبئی میں رہتے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہی اپنے بیٹے کو اسکول ڈراپ کریں اور واپسی پر اسے پِک کریں جبکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اس کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین کا بچوں کے ساتھ دوستی کا رشتہ ہونا بہت ضروری ہے جیسے کہ میں اپنی والدہ کے بہت قریب ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پارک لے کر جاتے ہیں اور دونوں میں وہاں فٹبال کا مقابلہ ہوتا ہے جو اذہان کو بہت پسند ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے اداکارہ ثنا خان نے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ثانیہ اور شعیب ملک کا اکلوتا بیٹا دبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ...

صدرمملکت آصف علی زرداری کامشترکہ اجلاس سے خطاب،اپوزیشن کاشورشرابہ ،نعرے بازی

اسلام آباد:پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے خطاب...

ملٹری کورٹس کیس ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل مکمل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کے دوران لاہور...

قرض کی فوری قسط کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

اسلام آباد:پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے قرض پروگرام کی فوری قسط...