Home نیوز پاکستان علم نہیں تھا انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، خورشید شاہ

علم نہیں تھا انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، خورشید شاہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا۔

اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر 5 نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک، افضل خان کے نام دیے تھے، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا، انوار الحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرف نہیں تھی، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ اگر صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...