Home sticky post 2 مجھے قومی کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں میں سے ایک بھی پسند نہیں ،سدرہ نیازی

مجھے قومی کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں میں سے ایک بھی پسند نہیں ،سدرہ نیازی

Share
Share

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں میں سے ایک بھی پسند نہیں ہے۔

اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جواب میں سدرہ نیازی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔

مزید سوالات پر سدرہ نیاز نے بتایا کہ میری پسندیدہ اداکارہ صبا قمر اور اداکاروں میں فواد خان اور فہد مصطفیٰ ہیں۔

اداکارہ نے شو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ صورتِ حال پر نامور شاعر ناصر کاظمی کا شعر بھی پڑھ کر سنایا۔

اداکارہ نے پسندیدہ کھلاڑی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی کھلاڑی میرا پسندیدہ نہیں ہے، گیارہ کے 11 کھلاڑیوں نے کبھی ایسی پرفارمنس ہی نہیں دی کہ انہیں پسند کیا جائے۔

اداکارہ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پسند کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ہونی چاہیے، بلا وجہ کیسے پسند کیا جا سکتا ہے؟

Share
Related Articles

بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں، سونیا حسین

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے...

ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز...

قلات میں قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی

قلات:بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی...

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی...