Home نیوز پاکستان میری چیئرمین پی ٹی آئی سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی،ہاجرہ خان

میری چیئرمین پی ٹی آئی سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی،ہاجرہ خان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے متعلق کتاب لکھنے والی اداکارہ ہاجرہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اْن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی میں نے کتاب میں سب سچ لکھا اور اْس کے ثبوت موجود ہیں جبکہ میں ان تمام باتوں کا دفاع بھی کرسکتی ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’کل تک‘ میں معروف صحافی و میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دہرے معیار کے مالک ہیں، میری اْن سے دوستی پلس تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، میں نے اس کتاب میں عمران خان کے بارے میں جو لکھا اْس کے ثبوت موجود ہیں اور میں ہر لکھی گئی بات کا دفاع کرسکتی ہوں‘۔

عمران خان سے پہلی ملاقات کے بارے میں ہاجرہ خان نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی سے میری پہلی ملاقات کراچی میں ہوئی، دوسری ملاقات فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہوئی، میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات پرپرجوش اور گھبراہٹ کا شکار تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت کے بارے میں تجسس تھا، اس لیے انہیں جاننے کی کوشش کی تو پھر میری اْن سے پہلے دوستی اور پھر دوستی پلس ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کا حلقہ احباب متاثرکن نہیں تھا، میں نے دیکھا چیئرمین پی ٹی آئی منشیات استعمال کرتے ہیں۔

اْن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلافات کی وجہ منشیات نہیں کچھ اورتھی، اللہ تعالیٰ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنا نوازا شاید وہ اس کے قابل نہیں تھے۔ ہاجرہ خان پانیزئی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کتاب کامسودہ بھیجا جس کے بعد میرا ای میل ہیک کروا دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...