Home سیاست حکمرانی کے لئے حضرت عمر فاروقؓ کی پیروی کرتی ہوں،مریم نواز

حکمرانی کے لئے حضرت عمر فاروقؓ کی پیروی کرتی ہوں،مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروقؓ کی پیروی کرتی ہیں۔آپ حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مسجد نبوی کے امام جناب ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا پرتپاک استقبال کیا۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروقؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں، حضرت عمر فاروقؓ حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے، ہمارا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے، اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر ہر گلی کا علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان اخلاص کے ساتھ سعودی عرب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب سٹرٹیجک دوست ہیں،ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے، مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...