Home Uncategorized میرا کوئی بوائے فرینڈ ہے نہ ہی کوئی افیئر، میں براہ راست شادی کروں گی،درفشاں سلیم

میرا کوئی بوائے فرینڈ ہے نہ ہی کوئی افیئر، میں براہ راست شادی کروں گی،درفشاں سلیم

Share
Share

لاہور: اداکارہ درفشاں سلیم نے کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی طرح رومانس کیے بغیر شادی کرلوں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ مردوں کو زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن جو آج کل حالات ہیں مردوں سے ایک بیوی نہیں سنبھالی جاتی وہ چار شادیاں کیا کریں گے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہا کہ وہ بوائے فرینڈز بنانے پر یقین نہیں رکھتیں، میرا نہ تو کوئی بوائے فرینڈ ہے نہ ہی کوئی افیئر، میں براہ راست شادی کروں گی، خواہش ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی طرح رومانس کیے بغیر شادی کرلوں۔

فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ فلم سازوں کو تعداد کے بجائے مواد پر توجہ دینی چاہیے، پانچ فلموں کا بجٹ ایک ہی فلم پر لگا کر بہت اچھی فلم بنائیں جسے لوگ دیکھ کر خوش ہوں، فلم کا ٹکٹ بھی سستا ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھ سکیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...