Home کھیل پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے،بابر اعظم

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے،بابر اعظم

Share
Share

حیدر آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری محسوس کررہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہیں اور دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے۔

انہوں نے کہا کہ پریکٹس میچز میں ہر کھلاڑی کو موقع دیا، اس وقت ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں ، بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہماری قوت ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، ہمارے بیٹرز ٹاپ آرڈر سے لوئرآڈر تک اچھا پرفارم کررہے ہیں، ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری محسوس کررہا ہے۔

کپتان نے کہا کہ بولنگ میں ہمارے فاسٹ بولرز ہمیشہ ہماری قوت رہے ہیں، سپنرز بھی مڈل اوورز میں وکٹیں لے رہے ہیں جو اچھی علامت ہے۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم گیارہ سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی مرتبہ انڈین سرزمین پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، انڈیا میں پچز اچھی ہیں، باؤنڈریز نہ بہت بڑی ہیں اور نہ بہت چھوٹی، ہائی سکورنگ میچز ہونگے۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...