Home کھیل ورلڈ کپ ،کس ٹیم نے کتنی بار تاج اپنے سر سجایا

ورلڈ کپ ،کس ٹیم نے کتنی بار تاج اپنے سر سجایا

Share
Share

احمد آباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء بھارت میں میلہ سج گیا۔ ون ڈے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے دس ٹیمیں پنجہ آزمائی کررہی ہیں، آسٹریلیا 5 بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکا۔

اب تک کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 12 ایڈیشنز میں آسٹریلیا کی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیم نے دو، دو بار کرکٹ کا عالمی کپ اپنے نام کیا ہے۔

1975ء میں کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن انگلینڈ میں کھیلا گیا جہاں اس وقت کی مضبوط ترین ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹائٹل اپنے نام کیا، کیریبیئن ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 17 رنز سے شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن بھی ویسٹ انڈیز کے نام رہا، 1979 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نے فائنل میں انگلینڈ کو 92 رنز سے ہرایا تھا۔

1983 کا ورلڈ کپ بھارت نے اپنے نام کیا، بھارت نے فائنل میں دو بار کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 43 رنز سے شکست دی، 1987 کا کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا نے جیتا، کینگروز نے فائنل میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دی، 1992 کے ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کی ٹیم نے اپنے سر سجایا، فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

1996ء کا کرکٹ ورلڈ کپ سری لنکا نے جیتا تھا، آئی لینڈرز نے فائنل میں آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، 1999ء 2003ء اور 2007ء میں آسٹریلیا نے لگاتار تین ورلڈ کپ جیت کر مسلسل تین ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا۔

2011ء میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر دوسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

2015ء میں آسٹریلیا نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے مات دے کر پانچویں بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، 2019ء میں انگلینڈ نے اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...