Home نیوز پاکستان مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں، اداکارہ غنیٰ علی

Share
Share

لاہور: پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی کاکہناہے کہ پروڈکشن والے اداکار کی صلاحیت کو دیکھیں نہ کہ ان کے والدین کی محنت یا ان کے نام کو۔مجھے انڈسٹری میں موجود اقربا پروری سے کوئی مسئلہ نہیں

اداکارہ غنیٰ علی نے ایک نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انڈسٹری میں موجود اقرباپروری پر گفتگو کی۔

پاکستانی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے شوبز انڈسٹری میں موجود اقربا پروری پربات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو سپورٹ کرنا فطری عمل ہے تاہم یہ پروڈکشن والوں کی ذمہ داری ہے کہ کس کردار کے لئے کس کو کاسٹ کیا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر سینئر فنکاروں کے بچے ہی کام کر رہے ہیں اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔ کون سے ماں باپ ہوں گے جو نہیں چاہیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو سپورٹ نہ کریں، پروڈکشن والے اداکار کی صلاحیت کو دیکھیں نہ کہ ان کے والدین کی محنت یا ان کے نام کو۔

اداکارہ نے اپنے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ وہ منفی کردار کرتی ہیں اس لئے ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انہیں کسی کردار کی پیشکش کی گئی ہو اور وہ پرچی پر کسی اور کو دے دیا گیا ہو۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...