Home سیاست میں نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا، میرے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانا ہے تو ویلکم چلائیں، عارف علوی

میں نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا، میرے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانا ہے تو ویلکم چلائیں، عارف علوی

Share
Share

کراچی :سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو جوڑنے کے لئے سب سے بڑی بات بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے میں نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا، میرے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانا ہے تو ویلکم چلائیں۔

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کوجوڑنیکی ضرورت ہے، سیاسی قوتیں اور اسٹیبلشمنٹ اس بات پر توجہ دے، مجھے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے، کچھ ملاقاتیں پبلک، کچھ ملاقاتیں پبلک نہیں ہوئیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہرملاقات میں معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی، ہر اعتبار سے کوشش کی معاملات کو جوڑا جائے، ملک کو جوڑنے کے لئے سیاسی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، پاکستان کو جوڑنے کے لئے اچھا اقدام کیا جائے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ میری کوشش رہی ہے ملک کو جوڑا جائے، ملک میں جس کو مینڈیٹ ملا ہے اس کی قدر کی جائے، غیرآئینی اقدامات کا الزام لگانے والے عدالتوں میں جائیں، میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، میرے پاس سائفر بھیجا گیا تھا، کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے، میں تو جوڑنے کی بات کر رہا ہوں، ملک کو جوڑ دیا جائے تو ترقی کرے گا، پاکستان کو جوڑنے کے لئے سب سے بڑی بات بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، معیشت 2 سے 3 سال سے زوال کا شکار رہی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے کہا تھا مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے تک اسمبلی اجلاس نہ بلاوٴ، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا آرمی چیف کی تعنیاتی میں ترجیح میرٹ ہونی چاہئے، بانی پی ٹی آئی آج بھی میرے لیڈر ہیں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیسا دیانت دار، ایماندار لیڈرنہیں دیکھا، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر جو قوم کو اکٹھا کرسکتا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...