Home #ٹرینڈ دعا ہے 2025 کشمیریوں ،فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو، مشعال ملک

دعا ہے 2025 کشمیریوں ،فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو، مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دعا ہے 2025 کشمیریوں ،فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو۔
سال نو پر اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سب کو نئے سال کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں کشمیریوں، فلسطینیوں کو انصاف ملے، دنیا میں امن ہو، حق اور باطل کی جنگ میں امن جیتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں، پاکستان یونائیٹڈ نیشنل کی سکیورٹی کونسل کا 8 ویں بار ممبر بنا ہے، امید کرتی ہوں ممبر شپ کے بعد کشمیر کاز دنیا کے اندر مزید مثبت طریقے سے اجاگر ہوگا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے یہ کشمیریوں، فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو، تمام مظلوم فلسطینی قیدی رہا ہوں، ہم نے 10 سال سے یاسین ملک کو بھی نہیں دیکھا، اللہ یاسین ملک کو بھی رہا کرے، لاکھوں کشمیری اپنے خاندان سے الگ ہیں، اللہ ان کو بھی آپس میں ملائے۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...