Home سیاست دعا ہے اگلی عید الفطر تک پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہو، وزیراعظم

دعا ہے اگلی عید الفطر تک پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہو، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ آئندہ عیدالفطر پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی عید الفطر کی مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت اور بابرکت موقعے پر پاکستان کی بہتری کے لیے آپ کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں، پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اتحادی حکومت میں آپ کا تعاون تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے یہ اتحاد مبارک ثابت ہو اور آئندہ عید الفطر تک پاکستان معاشی طور پر مزید مضبوط اور مستحکم ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان شااللہ ہم دن رات محنت سے پاکستان کو اس مقام پر لے جائیں گے، جس کا خواب پاکستان کے معماروں نے دیکھا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...