Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی عمران خان اور گرفتار کارکنان کیساتھ کھڑا ہوں، وفا کروں گا، سینیٹر عون عباس بپی

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور گرفتار کارکنان کیساتھ کھڑا ہوں، وفا کروں گا، سینیٹر عون عباس بپی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور گرفتار کارکنان کیساتھ کھڑا ہوں، وفا کروں گا۔
پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کو ایوان بالا لایا گیا جہاں انہیں سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا، عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بعدازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا، آپ نے اعجاز چودھری اور میرے ایشو پر سٹینڈ لیا جسے تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔
اپنی گرفتاری کا احوال سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 مارچ کو میں گھر پر تھا،صبح ساڑھے 8 بجے 20 لوگ گھر آئے، گھر اور میرے دفتر پر ریڈ کیا گیا، میں اس وقت سو رہا تھا مجھے کالر سے پکڑ کر گھسیٹ کر لیکر گئے، مجھ سے موبائل فون مانگا گیا میرے بیٹے کو پکڑ لائے پھر چھوڑ دیا۔
عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ میرے منہ پر کالا کپڑا تھا دو گھنٹے تک سفر کے بعد جج کیسامنے لایا گیا، جج نے پوچھا آپ پر کیا الزام ہے میں نے پوچھا کہ میں ہوں کہاں، جج نے بتایا آپ بہاولپور کی تحصیل یزمان میں ہیں، پھر جج نے بتایا کہ آپ پر 5 ہرن کے شکار کا الزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک روزہ ریمانڈ پر تھانے لیکر جایا گیا پتا چلا یہ وہ تھانہ ہے جہاں فواد چودھری پر ٹوٹیاں چوری کا مقدمہ درج ہے، مجھے پنجاب میں مہنگائی کے خلاف مہم چلانے پر نشانہ بنایا گیا، میں بانی پی ٹی آئی اور تمام گرفتار رہنماوٴں کے ساتھ کھڑا ہوں وفا کرونگا، کاش آج اعجاز چودھری بھی یہاں ساتھ ہوتے۔
بعدازاں عون عباس بپی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر احتجاجاً ایوان سے چلے گئے، پولیس عون عباس کو ایوان سے لیکر واپس روانہ ہو گئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...