Home کھیل میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم نہ کرنے سے ٹیم یہاں پہنچی، شاداب خان

میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم نہ کرنے سے ٹیم یہاں پہنچی، شاداب خان

Share
Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ میرے پرفارم نہ کرنے سے ٹیم یہاں پہنچی۔

بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں اپنے آپ سے بھی مایوس ہوں، میں توقعات پر پورا نہیں اترا، مجھے پرفارم کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں یہ ہی سبق ہے کہ ہمیشہ بہتر ہونا ہے، ہر ٹورنامنٹ میں جیت کی کوشش کرتے ہیں، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف ہر کوئی مایوس ہے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگر میں بطور بولر پرفارم کر پاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا، میرا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے، واپس جا کر تجزیہ کروں گا کہ کیا کیا غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کافی غلطیاں اور کمزوریاں رہیں اس لیے باہر ہوئے، ہم تینوں شعبوں میں ناکام رہے لیکن خاص طور پر بولرز پرفارم نہ کر سکے، بیٹنگ میں بھی ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیلنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا کلچر ہی ایسا ہے کہ ہر چیز کپتان پر ڈال دی جائے، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے ہم سب ذمے دار ہیں، صرف کپتان جیت یا ہار کا ذمے دار نہیں ہوتا، سب کا کردار ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...