Home سیاست مجھے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، انتظار پنجوتھا

مجھے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، انتظار پنجوتھا

Share
Share

اسلام آباد:بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انھیں دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔

بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔

انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرارہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب انتظار پنجوتھا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے وکیل انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں مقابلے کے بعد بازیاب کرایا تھا، پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...