Home highlight اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کے لیے تیار ہوں،بانی پی ٹی آئی

اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کے لیے تیار ہوں،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کے لیے تیار ہوں۔

خیبرپختوخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی کا سامنا ہے، دیگر ٹرائل کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فیملی کو بھی کورٹ روم تک رسائی نہیں ہو گی، میلوں دور بیٹھے جج ویڈیو لنک پر کیس کی سماعت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات موجود ہیں جن میں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کو فئیر اور اوپن ٹرائل کا حق ملے گا، بانی پی ٹی آئی کی منگل اور جمعرات کو ہونے والی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی ترجمان کے مطابق کہا گیا عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت دی گئی ہے جو سرا سر جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج کہا ہے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑا گا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سنے جارہے، عدالتی دروازے بند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام اب سڑکوں پر آکر آواز بلند کریں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے اب عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، بانی کا پیغام ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ تمام اسیران بالخصوص خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آج بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکیل سلمان صفدر سے مختصر ملاقات ہوئی ہے، جب فیصلہ سنایا جا رہا تھا تب نہ بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا گیا نہ اُن کے وکلا تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سلمان اکرام راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کیلئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ اب ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی قید پر بھی نالاں تھے، بشری بی بی کو ان کی اہلیہ ہونے پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...