پاکستان میں بجلی کے بلوں سے پریشان عوام حکمرانوں کو برا بھلا کہتے نظر آتے ہیں لیکن اب تو ارکان پارلیمنٹ بھی گھبرائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا کہ وہ اس مہینے گھر کا سامان بیچ کر بجلی کا بل ادا کریں۔ اے بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے ان کے گھر کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں گھر نہیں کارخانہ چلا رہا ہوں۔
سربراہ اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ حقیتاً اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بھی اے بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہینے اپنی تنخواہ سے بجلی کا بل ادا کریں گی جب کہ گھر سے دیگر اخراجات کے لیے اپنی والدہ سے قرض لیں گی ۔