Home سیاست نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کروں گا، راجہ ریاض

نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کروں گا، راجہ ریاض

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وہ نگران وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کریں گے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے بدھ کو قومی اسمبلی میں ہمارے گروپ کی ارکان کے ساتھ مشاورت ہے، کوشش ہے کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔

یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیاں ممکنہ طور پر 10 اگست سے قبل تحلیل کر دی جائیں گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...